مشہور اداکار منوج باجپائی نے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے وہ پہلو شیئر کیے جن کی وجہ سے وہ بالی ووڈ کی چکاچوند تقریبات، پارٹیوں اور ریڈ کارپٹ سے دور رہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں اب دعوتیں نہیں دی جاتیں کیونکہ لوگ سمجھ گئے ہیں کہ ان کی غیر حاضری کو بے عزتی یا توہین کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔
منوج نے بتایا کہ "براہ کرم مجھے نہ بلائیں کیونکہ میں رات 10-10:30 بجے سونے کا عادی ہوں اور اپنی صبحوں کا بے حد منتظر رہتا ہوں،"۔
منوج باجپائی نے مزید کہا کہ ان کی خود داری اور پرائیویسی کو اکثر غلط فہمی کی بنا پر غرور سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا، "جو لوگ مجھے نہیں جانتے، وہ مجھے دور یا مغرور سمجھ سکتے ہیں۔ لیکن جو بھی میرے ساتھ بیٹھے گا، وہ میری حقیقی شخصیت کو سمجھے گا۔ میں شکر گزار انسان ہوں، مغرور نہیں۔"
اداکار نے کہا کہ ان کے قریبی دوستوں کی فہرست محدود ہے، جس میں شارب ہاشمی، کے کے مینن، اور نواز الدین صدیقی شامل ہیں۔ تاہم، ان کی مصروفیات کی وجہ سے وہ بڑے سماجی حلقوں کا حصہ نہیں بنتے۔
منوج باجپائی کا کیریئر بے مثال ہے۔ ان کی مقبول فلموں میں ستیہ، گینگز آف واسع پور، صرف ایک بندہ، گل موہر، اور ستیمیو جیتے شامل ہیں۔ ان کی تازہ ترین فلم ڈسپیچ حال ہی میں 13 دسمبر 2024 کو زی فائیو پر ریلیز ہوئی ہے۔