سانحہ سقوط ڈھاکہ کی یاد میں بہاری کمیونٹی کے غازیوں کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد

ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورسز کے بہاری غازیوں نے اپنی جنگی تجربات اور مصائب سے آگاہ کیا


آصف محمود December 16, 2024

شیخوپورہ کی بہاری کالونی میں سانحہ سقوط ڈھاکہ کی یاد میں بہاری کمیونٹی کے غازیوں کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سانحہ سقوط ڈھاکہ کی یاد میں منعقدہ تقریب کے آغاز میں شہدائے وطن کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور پھر ملک کی بقا اور فلاح کی دعائیں کی گئیں اس کے بعد ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورسز کے بہاری غازیوں نے اپنی جنگی تجربات اور مصائب سے آگاہ کیا اور غازیوں نے میڈیکل کی سہولت ملنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

بہاری غازیوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی بے شمار اور بے مثال قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انڈین جیلوں میں ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک ہونے کے باوجود وہ ڈٹے رہے۔

ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورسز فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر شیخ محمد مقیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے پاک فوج سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے 50 سال بعد بھی بہاری غازیوں کو گلے لگایا اور ہمیں پہچان دی پاکستان کے ساتھ وفا کی ہر قیمت ادا کی ہے اور ہماری نسلیں اس دھرتی پر قربان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں