یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی

ایتھنز میں پاکستانی مشن بچنے والوں کی سہولت اور نعشوں کی وطن واپسی کیلئے یونانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے


ویب ڈیسک December 17, 2024

اسلام آباد:

دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے حادثے میں چار پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یونان کے جنوب میں کشتی الٹنے کے واقعے پرترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد چار ہو گئی اور اُن کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایتھنز میں پاکستانی مشن بچنے والوں کی سہولت اور نعشوں کی وطن واپسی کیلئے یونانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |