کراچی:فائرنگ سے مسجد کے پیش امام سمیت 3 افراد زخمی

زخمی ہونے والوں میں 35 سالہ مولانا عبد الصمد، 35 سالہ محمد عرفان اور 50 سالہ محمد نثار شامل ہیں


اسٹاف رپورٹر December 17, 2024
(فوٹو: فائل)

ملیر اور منگھو پیر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مسجد کے پیش امام سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے ملیر ایکسپریس وے ندی کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ محمد عرفان ولد محمد اسلم اور 50 سالہ محمد نثار ولد محمد ہارون کے ناموں سے کی گئی ۔فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا۔علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

منگھوپیر کے علاقے اللہ بخش گوٹھ عمرفاروق مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ مولانا عبد الصمد ولد غلام حیدر کے نام سے کی گئی۔

فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں