گجرات میں پولیس کا منشیات اسمگلر کے ڈیرے پر چھایہ، ملزمان کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی

ملزم فیصل ہنج پہلے بھی دو پولیس مقابلوں میں لاہور پولیس سمیت کئی اہلکاروں کو زخمی کر چکا ہے، پولیس


ویب ڈیسک December 17, 2024

گجرات کے علاقے گاؤں ہنج میں پولیس نے منشیات اسمگلر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گاؤں ہنج میں منشیات اسمگلر فیصل ہنج کے ڈیرے پر پولیس نے چھاپہ مارا اور ریڈنگ پارٹی پر ملزمان نے شدید فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایلٹ فورس اہلکار طارق اور کانسٹیبل سمیت دو جوان زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فیصل ہنج پہلے بھی دو پولیس مقابلوں میں لاہور پولیس سمیت کئی اہلکاروں کو زخمی کر چکا ہے جبکہ ریکارڈ یافتہ ملزم فیصل ہنج کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |