زرداری آج نیویارک پہنچیں گے گستاخانہ فلم کامعاملہ اٹھائینگے

منگل کویواین جنرل اسمبلی سے خطاب،ہلیری، کیمرون ،کرزئی ودیگر سے ملاقاتیں کرینگے

منگل کویواین جنرل اسمبلی سے خطاب،ہلیری، کیمرون ،کرزئی ودیگر سے ملاقاتیں کرینگے۔ فوٹو فائل

صدرآصف علی زرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 67 ویں اجلاس میں شرکت کیلیے آج اتوارکو نیویارک پہنچیںگے ۔


وہ منگل کو 193 رکنی جنرل اسمبلی سے خطاب کریںگے۔ صدر اپنے چارروزہ دورے کے دوران امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون، چینی وزیر خا رجہ یانگ جی چی اورنیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرس فوگ راسموسن سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر اقوام متحدہ اور بل گیٹس فائونڈیشن کے زیر اہتمام پولیو کے خاتمے کے بارے میں ہونے والی اعلیٰ سطح کی ایک تقریب سے بھی خطاب کریںگے۔

اس سیشن کی صدارت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کریںگے اور اس کا موضوع ''آنے والی نسل کیلیے ہمارا عزم'' ہے، این این آئی کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صدر زرداری گستاخانہ فلم کا معاملہ اٹھائیں گے اور شرکاکو مسلم امہ کے جذبات سے آگاہ کریںگے۔آن لائن کے مطابق صدرکی برطانوی وزیراعظم کیمرون اورافغان صدرحامدکرزئی سے سہ فریقی ملاقات بھی متوقع ہے جس میں افغانستان میں امن عمل پربات ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story