فتنتہ الخوارج مکروہ عناصر، مذہب سے دور دور تک تعلق نہیں

دشمن کے ایما پر پاکستان کو تباہ کرنے کے درپے، مذہبی لبادہ اوڑھے عوام کے کھلے دشمن



اسلام آباد:

فتنتہ الخوارج پاکستان کی عوام و ترقی کے دشمن اور پاکستان کی تاریخ میں ایک ناسور کی حیثیت رکھتے ہیں، مذہب سے دور دور تک تعلق نہیں بلکہ یہ مکروہ عناصر پاکستان دشمن قوتوں کے ایما پر پاکستان کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ 

مذہب کا لبادہ اوڑھے یہ دہشت گرد پاکستان کی عوام کے کھلے دشمن ہیں مساجد، امام بارگاہوں، اقلیتوں،کھیل، اسکول، کاروباری و سیاحتی مقامات اور پاکستان کے دفاعی ادارے فتنتہ الخوارج کی دہشتگردی کا نشانہ رہے۔ 

فتنتہ الخوراج کے قیام کیساتھ ہی اس نے معصوم پاکستانی عوام کیخلاف طبل جنگ بجا دیا، پاکستانی قبائلی کم عمر نوجوانوں کوہتھیار کے طور پر خودکش حملوں میں استعمال کیا۔

اسکولوں کی بندش اور خواتین کی تعلیم خلاف پر تشدد حملوں نے صرف وادی سوات میں 8000 خواتین اساتذہ کو ملازمتوں سے محروم کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں