اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع کردی۔ دوران سماعت ملزمان کی جانب سے جونیر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
جونیر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینئر کونسل سینٹرل جیل اڈیالہ میں کیس میں مصروف ہیں آج پیش نہیں ہو سکتے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع کرکے سماعت ملتوی کردی۔