پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز پر مندی کے بعد تیزی کا رجحان

بینچ مارک کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 423 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 16 ہزار 592 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔


ویب ڈیسک December 17, 2024
اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ رہا—فوٹو: فائل

کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر مندی کے بعد اب تیزی کا ترجحان دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کے آغاز سے 100 انڈیکس نے 2 نئی بلندیوں کو عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1247پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 14ہزار 921 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 423 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

اس تیزی کے ساتھ بینچ مارک کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 16 ہزار 592 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں