نوجوان بیٹوں نے ماں کی دوسری شادی کروا دی، تصاویر وائرل

سوشل میڈیا پر بیٹوں کی ماں کے نکاح پر لی گئی تصاویر گردش کر رہی ہیں

ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کو آج تک مکمل طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا اگر مرد دوسری شادی کرلے تو ظالم اور اگر عورت اپنی زندگی کو ایک دوسرا موقع دیتے ہوئے دوسری شادی کرلے تو معیوب سمجھا جاتا ہے۔

تاہم ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسی خاتون کی دوسری شادی کے چرچے ہورہے ہیں جو کم عمری میں ہی سنگل مدر بن گئیں اور اپنے 2 بیٹوں کو اکیلے پال کر انہیں جوان کردیا اور ان کی بہترین پرورش کی۔

ایسے میں بیٹوں نے بھی ماں کے اکیلے پن کا احساس کرتے ہوئے خود اپنی ماں کی دوسری شادی کروائی اور اسے زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے کا ایک اور موقع فراہم کیا۔

سوشل میڈیا پر اس خوبصورت خاندان کی والدہ کے نکاح کے موقع پر کیا گیا فوٹو شوٹ وائرل ہو رہا ہے جو نہ صرف مثال بن رہا ہے بلکہ لوگوں کو ایک جذباتی پیغام بھی دے رہا ہے کہ اگر کسی بھی وجہ سے والدہ اکیلی پڑ جائے تو اسے بھی نوجوان بیٹے ہونے کے باوجود دوسری شادی کا حق ہے اور اس کی خوشی کیلئے بیٹوں کو معاشرے کے بنائے گئے عجیب و غریب رواج اور اصولوں کو توڑ کر اسے زندگی میں ایک دوسرا موقع ضرور فراہم کرنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس فوٹو شوٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں اور صارفین دونوں لڑکوں کو خوب سراہا رہے ہیں جو اپنی ماں کی دوسری شادی پر بےحد جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔

Load Next Story