امریکی ریاست وسکونسن کے اسکول میں 15 سالہ طالبہ کی فائرنگ سے ٹیچر اور نوجوان طالب علم ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ونسکونسن کے علاقے میڈیسن کے ایک اسکول میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 15 سالہ طالبہ نٹالی رپناؤ نے اسکول ہال میں داخل ہو کر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ٹیچر اور طالب علم ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
حملہ آور طالبہ نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔ پولیس نٹالی رپناؤ کے والد سے رابطے میں ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔