امریکا؛ 15 سالہ طالبہ کی اسکول میں فائرنگ، ٹیچر اور طالبعلم ہلاک

حملہ آور طالبہ نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی


ویب ڈیسک December 17, 2024

امریکی ریاست وسکونسن کے اسکول میں 15 سالہ طالبہ کی فائرنگ سے ٹیچر اور نوجوان طالب علم ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ونسکونسن کے علاقے میڈیسن کے ایک اسکول میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 15 سالہ طالبہ نٹالی رپناؤ نے اسکول ہال میں داخل ہو کر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ٹیچر اور طالب علم ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

حملہ آور طالبہ نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔ پولیس نٹالی رپناؤ کے والد سے رابطے میں ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔  

  

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں