وزیر داخلہ کی ریاض میں سعودی ہم منصب سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

سعودی عرب نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی


ویب ڈیسک December 17, 2024

اسلام آباد:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ریاض میں سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک سعودیہ وزرائے داخلہ کی ملاقات ریاض میں وزارت داخلہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔

شہزادہ عبدالعزیز اور محسن نقوی نے منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی جبکہ انسداد منشیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی۔

سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی اور وفد کے دیگر ارکان کا خیرمقدم کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب سے ہر پاکستانی کا مذہبی عقیدت و احترام کا رشتہ ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ سعودی عرب کی ویژنری قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں، ہم بے پایاں مدد پر دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ناصر الداؤد، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر خالد الباطل، پبلک سیکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی، ڈرگ کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد القرنی بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سمیت پاکستانی وفد میں ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفیٰ جمال قاضی اور وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری رفعت مختار راجہ شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |