قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سابق لیجنڈری کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آج پارل کرکٹ گراؤنڈ میں تین میچز کی ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے کیلیے ایک دوسرے کیخلاف میدان میں اُتریں گی، میچ پاکستان وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔
اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی کے پاس لیجنڈری کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا جنوبی افریقا کیخلاف قائم کردہ ریکارڈ توڑنے کا بھی سنہری موقع ہوگا۔
مزید پڑھیں: دوسرا ٹی20؛ شاہین میدان چھوڑ کر کیوں چلے گئے تھے؟
وسیم اکرم انٹرنیشنل کرکٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کے تیسرے کامیاب ترین بولر ہیں جنہوں نے 31 اننگز میں 48 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ شاہین آفریدی بھی ایلیٹ لسٹ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 25 اننگز میں 45 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
کیا شاہین آفریدی وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیں گے؟
شاہین آفریدی کو وسیم اکرم کا جنوبی افریقا کیخلاف تیسرا سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑنے کیلئے محض 4 وکٹیں درکا ہیں۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا کی سب سے زیادہ بین الاقوامی وکٹیں
مزید پڑھیں: رمیز کے شاہین کی انجری سے متعلق نامناسب ریماکس؛ مداح کمنٹیٹر کو چراغ پَا
فہرسٹ میں پہلا نمبر پر وقار یونس کا ہے جنہوں نے 43 اننگز میں 82 وکٹیں لے رکھی ہیں، دوسرے نمبر پر جادوئی اسپنر سعید اجمل ہیں جنہوں نے 36 اننگز میں 65، وسیم اکرم نے 31 اننگز میں 48 جبکہ 26 اننگز میں 46 وکٹوں کیساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
فہرست میں پانچواں نمبر شاہین آفریدی کا ہے جنہوں نے 28 اننگز میں 45 وکٹیں لے رکھی ہیں۔