کراچی میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلنے کے سبب سرد موسم برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کی رفتار 4 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
صبح کے وقت ہلکی دھند کے سبب حد نگاہ کم ہوکر 3 کلومیٹر رہی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران شہر میں خنک اور خشک ہواؤں کے نتیجے میں موسم سرد رہ سکتا ہے۔ دیہی سندھ میں آج سب سے کم درجہ حرارت مٹھی میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔