وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ڈی 8 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر روانہ

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 18 دسمبر کو  ڈی 8 وزرا کونسل کے 21 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک December 17, 2024
جمہوریت ٹیکس کے بغیر نہیں چل سکتی، اسحق ڈار، فوٹو: فائل

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار ترقی پذیر 8 ممالک (ڈی 8) کے 19 دسمبر 2024 کو منعقد ہونے والے 11ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے لیے روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سربراہی اجلاس سے پہلے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 18 دسمبر کو  ڈی 8 وزرا کونسل کے 21 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔


دفتر خارجہ نے کہا کہ اس کے علاوہ نائب وزیر اعظم آج باکو میں منعقد ہونے والی ایشیا میں اعتماد سازی کے اقدامات (سی آئی سی اے) کے حوالے سے کانفرنس میں قاہرہ سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ کی قاہرہ میں موجود دیگر ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |