نوجوان نے خنجر کے وار سے باپ، بھائی اور بہن کو قتل کردیا

ملزم سراج منشیات کا عادی اور اس سے قبل بھی فائرنگ کرکے ایک بھائی کو قتل کر چکا ہے، پولیس

ڈی آئی خان:

نوجوان نے خنجر کے وار کرکے اپنے باپ، بھائی اور بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں تھانہ کرک سٹی کے قریب ملنگ بابا کالونی میں دل خراش واقعہ پیش آیا، جس میں درندہ صفت نوجوان نے خنجر سے وار کرکے اپنے باپ، بھائی اور بہن کو قتل کر دیا۔

حملے میں گھر کے تین دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ۔ملزم نے اس سے قبل بھی فائرنگ کرکے اپنے ایک بھائی کو قتل اور والد کو زخمی کر چکا ہے۔ ملزم سراج منشیات آئس کا عادی بتایا جاتا ہے۔

پولیس نے واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔

Load Next Story