حکومت کا پاکستان سوشل امپیکٹ بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر کے ذیلی ادارے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) کی تنظیم نو کا بھی فیصلہ


ارشاد انصاری December 17, 2024

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے پاکستان سوشل امپیکٹ بانڈز جاری کرنے سمیت ایف بی آر کے ذیلی ادارے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) کی تنظیم نو کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل 11 بجے طلب کر لیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔

اجلاس میں پاکستان سوشل امپیکٹ بانڈز جاری کرنے کے لیے ایک ارب روپے کی گارنٹی دینے اور ایف بی آر کے ادارے پرال کی تنظیم نو کی بھی منظوری دی جائے گی۔

ای سی سی کے اجلاس میں یوریا کی درآمد کے لیے وفاق کو اپنے حصے کی 50 فیصد سبسڈی کی رقم ادا کرنے کے لیے وزارت تجارت کو تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ پاکستان انفرادی اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کیلیے بھی ایک ارب 88کروڑ 41لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے بلوچستان میں پرائیویٹ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون سیاہ ڈیک پراجیکٹ کی منظوری دیے جانے اور وزارت اطلاعات و نشریات کو اہم ڈیجیٹل اقدامات کے لیے 53کروڑ 61 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

اجلاس میں نادرا کے ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کے لیے بھی تکنیکی ضمنی گرانٹ، گلگت بلتستان میں سبسڈائزڈ گندم کی پرائس ریشنلائزیشن کے لیے جامع پائیدار پلان اور وزارت ہاوسنگ کی منظور شدہ ڈیمانڈ کی رقم اسلام آباد ہائیکورٹ کے حوالے کرنے کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

اسی طرح، وزیراعظم کے زرعی پیکج کے تحت زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے بقایاجات کے کلیمز کی ادائیگی کے لیے فنڈز اور ایس آئی ایف سی کے لیے بھی 52کروڑ 30 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |