سرکاری اسپتال کی مفت دوائیں گودام سے برآمد، اسٹورز پر سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار

گودام سے برآمد ہونے والی ادویات کی قیمت 30لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے


ویب ڈیسک December 17, 2024

راولپنڈی:

سرکاری اسپتال کی مفت دوائیں گودام سے برآمد کرکے  اسٹورز پر سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ حکام کے ساتھ سوہاوہ کے قریب ایک گودام پر چھاپا مارا، جہاں سے چوری شدہ ادویات برآمد کرلی گئیں۔ سرکاری اسپتال سے چوری کی گئی یہ مختلف ادویات غریب مریضوں میں مفت  تقسیم کرنے والی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والی مفت ادویات سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز اور عملے کی مبینہ ملی بھگت سے میڈیکل اسٹورز کو سپلائی کرتا تھا۔ ملزم سے برآمد ہونے والی ادویات کی قیمت 30لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

صوبائی وزیر صحت عمارن نذیر نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ گرفتار ملزم اور ملوث ڈاکٹرز سمیت دیگر عملے کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی ادویات کو فروخت کرنے والے گروہ کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |