لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے پی کو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی اجازت نہ مل سکی

ایسوسی ایشن نے بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز اور اختیارات نہ ملنے پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے

حملہ کرنے والے قیدی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا:فوٹو:فائل

راولپنڈی:

لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا کو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی مظاہرے کی اجازت نہیں مل سکی۔

ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے اجلاس میں این او سی دینے کی استدعا مسترد کر دی۔

ایسوسی ایشن نے بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز اور اختیارات نہ ملنے پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ احتجاج کی قیادت صدر حمایت اللہ میار کریں گے۔

قبل ازیں، لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا نے این او سی کے لیے ڈی سی راولپنڈی کو درخواست دی تھی۔

درخواست کے متن کے مطابق کے پی میں بلدیاتی حکومتوں کو قائم ہوئے 3 سال گزر گئے۔ بلدیاتی ایکٹ، قانون کے مطابق ترقیاتی فنڈ، سیاسی اور انتظامی اختیارات نہیں دیے جا رہے۔

لوکل کونسل ایسوسی ایشن چارٹر آف ڈیمانڈ متعدد بار کے پی حکومت اور وزیراعلیٰ علی امین کے سامنے پیش کر چکی ہے، چارٹر آف ڈیمانڈ کو تسلیم کرنے کے باوجود آئینی اور قانونی مطالبات پر آج تک کسی قسم کا عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

Load Next Story