پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کا ڈرافٹ کراچی یا لاہور میں ہی کروانے پر اتفاق کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اگلے برس 8 اپریل سے 19 مئی تک شیڈول پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ڈرافٹ اور تمام میچز پاکستان میں ہی کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق 11 جنوری کو شیڈول پی ایس ایل ڈرافٹ کے ساتھ ایلیمینٹر راؤنڈ اور فائنل بیرون ملک کرانے کی تجاویز مسترد کردی گئی ہیں، اس کی بنیادی وجہ لاجسٹک اخراجات بتائے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل پلیئرز سے براہ راست معاہدوں کی تجویز مسترد
فرنچائز مالکان کا موقف ہے کہ فی الحال بیرون ملک ڈرافٹ اور میچز کرانا مناسب نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ 10ویں ایڈیشن کا ڈرافٹس بیرون ملک کروانے کی تجویز
پی ایس ایل کے ڈرافٹ کیلئے لاہور اور کراچی میں سے کسی ایک شہر کا انتخاب کیا جائے گا، پی ایس ایل میچز کے مجوزہ مقامات میں لاہور، راولپنڈی، کراچی اور ملتان شامل ہیں۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی ملنے کی وجہ سے پی ایس ایل کا میلہ اس بار 8 اپریل سے 19 مئی تک سجے گا۔