190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں سماعت

ملزمہ بشریٰ بی بی عدالت میں موجود، ریفرنس میں آج حتمی دلائل دیے جا رہے ہیں


ویب ڈیسک December 17, 2024

راولپنڈی:

اڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں آج حتمی دلائل دیے گئے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا ریفرنس پر سماعت کی۔ ملزمہ بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھیں۔

ملزمان کے وکلاء ظہیر عباس چوہدری، عثمان ریاض گل جبکہ نیب کی ٹیم سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔

گزشتہ سماعت پر ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 342 کے سوالات کے تحریری جواب داخل کروا دیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں