سوشل میڈیا پرہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش  کیخلاف سائبر اسکواڈ تشکیل

ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے اسپشل ایکشن پلان تیار کرلیا ، لاہور پولیس


ویب ڈیسک December 17, 2024

لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش اور تشہیر کے خلاف سائبر اسکواڈ تشکیل دے دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے اسپشل ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحے کی سوشل میڈیا پر تشہیر کے خلاف سائبر اسکواڈ اور نیو ایئراور کرسمس پر ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ  پر فوری قانون حرکت میں آئے گا اور ذمہ دار  جیل جائیں گے۔ رواں سال ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے 831 ملزمان  جیل جا چکے ہیں۔ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ نمائش کے خلاف 505 مقدمات درج کئے گئے۔ ہوائی فائرنگ کی اندھی گولیاں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع  کرتی ہیں۔ اپنی اور دوسروں کی خوشیاں ماتم نہ بنائیں۔ عوام کے تعاون کے بغیر ہوائی فائرنگ کے گھناؤنے عمل کو روکنا ممکن نہیں۔ شہری اپنے گرد نواح ہونے والے مجرمانہ واقعات کی اطلاع 15 پر دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |