اسٹار فٹبالر کریم بینزیما ریٹائرمنٹ پر غور کرنے لگے

فرانسیسی فٹبالر سعودی لیگ میں الاتحاد کلب کی نمائندگی کررہے ہیں


ویب ڈیسک December 17, 2024

فرانس کے معروف فٹبالر کریم بینزیما مبینہ طور پر رواں سیزن کے اختتام پر کلب فٹبال سے ریٹائرمنٹ پر غور کرنے لگے۔


فرانسیسی اسٹرائیکر سعودی کلب الاتحاد کیلئے کھیلتے ہیں جنہوں نے اس سے قبل ریال میڈرڈ میں 14 سالہ شاندار کیریئر کا لطف اٹھایا تھا، پہلے سیزن میں بینزیما کو الاتحاد کا حصہ بننے کے بعد پہلے سیزن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس کے بعد وہ فارم میں واپس آ گئے اور مینیجر لورینٹ بلانک کی قیادت میں اس سیزن اب تک 10 میچوں میں 10 گول اسکور کرچکے ہیں۔ 

سعودی پرو لیگ کے رواں سیزن میں گولز کے اعتبار سے اسٹار فٹبالر ٹاپ اسکورر الیگزینڈر مترووک سے صرف دو گول پیچھے اور کرسٹیانو رونالڈو کے برابر ہیں۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کے بیٹے کی 'انشا اللہ' کہنے کی ویڈیو وائرل

رپورٹس میں بتایا گیا کہ فارم میں مضبوط واپسی کے باوجود بینزیما اپنے مستقبل کا جائزہ لے رہے ہیں اور وہ توقع سے جلد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

کریم بینزیما اس وقت الاتحاد میں اپنے معاہدے کے تحت سالانہ 86 ملین پاؤنڈ کماتے ہیں، جو 2026 تک جاری رہے گا۔

فرانسیسی فٹبالر نے اپنے کیریئر میں ریال میڈرڈ کیلئے 648 میچوں میں 354 گول اسکور کیے جبکہ اس دورانیے میں انہوں نے 25 ٹرافیاں جیتیں جس میں 5 یوئیفا چیمپیئنز لیگ ٹائٹل بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، سابق گول کیپر کا دعویٰ

انہوں نے 2022 میں 44 میچز کھیل کر 44 گول اسکور کرکے ایک شاندار سیزن کے بعد بیلن ڈی اور بھی جیتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |