سونیا حسین کی سوناکشی سنہا اور ظہیر سے ملاقات

سونیا حسین کا سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار


ویب ڈیسک December 17, 2024

مشہور پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال سے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات ایک خصوصی تقریب کے دوران ہوئی جہاں یہ تمام ستارے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔

سونیا حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس ایونٹ کی تصاویر شیئر کی جس میں وہ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی سوناکشی اور ان کے ساتھ ایک ہی ٹیبل پر بیٹھی تھیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ اس جوڑی کے ساتھ پوز کر رہی تھیں۔

انسٹا اسٹوری پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے سونیا حسین نے سوناکشی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، انہوں نے لکھا ’سونا اور ظہیر، مبارک ہو، آپ دونوں بہت پیارے ہیں، اللہ آپ کی نئی زندگی کو ہمیشہ شادی کا تہوار بنائے رکھے، آمین اور پاکستان کی جانب سے بہت سارا پیار‘۔

سونیا کی جانب سے شیئر کی گئیں یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے ان تصاویر پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان کے فنکاروں کو ایک ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں تاہم یہ جب بھی ایک دوسرے سے ملتے ہیں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں