گزشتہ ایک ہفتے کے دوران استنبول میں زہریلی شراب پینے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی جب کہ 17 افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول کے گورنر نے تصدیق کی ہے کہ ہلاکتوں کی وجہ شراب میں زہریلی میتھانول کی موجودگی تھی۔
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال میں زیر علاج 17 افراد میں سے اکثریت کی حالت غیر ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
استنبول میں یکم نومبر سے تاحال زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 54 ہوگئی جب کہ 23 افراد کو علاج کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔
میتھانول ایک زہریلا مادہ ہے جسے شراب میں شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ اس کی طاقت میں اضافہ ہو لیکن یہ اندھے پن، جگر کو نقصان اور موت کا سبب بن سکتا ہے۔
ترکی میں ملاوٹ شدہ شراب سے زہریلا ہونا کافی عام ہے۔ الکوحل والے مشروبات پر ٹیکسوں میں بے پناہ اضافہ کے باعث مقامی سطح پر شراب بنائی جا رہی ہیں۔