برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈو ملکی فٹبال کنفیڈریشن (سی بی ایف) کی صدارت کیلئے انتخاب لڑیں گے۔
2026 میں موجودہ صدر ایڈنالڈو روڈریگز کی جگہ لینے کیلئے سی بی ایف کے انتخابات میں امیدوار کے طور پر حصہ لیں گے۔
انہوں نے گلوبو اسپورٹ کے دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں برازیلین ٹیم کے وقار اور عزت کو بحال کرنا چاہتا ہوں جو ماضی میں ہمارے پاس تھا لیکن آج اس پر دیگر ممالک نے اختیار ڈال لیا ہے۔
رونالڈو نے مزید کہا کہ ہم نے اگر جلد ہی کلبز کیساتھ معاہدوں پر پابندی عائد نہیں کی یا اس سے متعلق کوئی حل تلاش نہ کیا تو ہم پیچھے رہ جائیں گے۔
مزید پڑھیں: اسٹار فٹبالر کریم بینزیما ریٹائرمنٹ پر غور کرنے لگے
خیال رہے کہ لیجنڈری فٹبالر اس سے قبل برازیل کی ٹیم کروزیرو کلب میں 90 فیصد حصص کے مالک تھے، جسے انہوں نے رواں سال کے شروع میں فروخت کیا تھا۔
واضح رہے کہ لوئس رونالڈو نے 1994 اور 2002 میں برازیل کیلئے فیفا ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔