وہ اداکار جو سلمان، شاہ رُخ اور ایشوریا کے ساتھ فلم کر کے بھی کامیاب نہ ہوسکا
فلمی دنیا میں قدم رکھنا اور قدم جمائے رکھنا یہ دو الگ الگ باتیں ہیں، اداکاری کے شوق میں روز ہزاروں لوگ لمبی قطاروں میں لگ کر آڈیشن دے کر اسکرین پر آنے کیلئے جدوجہد کرتے ہیں مگر یہ جدوجہد یہیں ختم نہیں ہوتی۔
فلم ملنے کے بعد شہرت کسی کسی کو ہی نصیب ہوتی ہے اور جو اداکار کامیاب فلمیں نہ دے سکیں انہیں فلاپ اداکار کا لیبل لگا دیا جاتا ہے جو پھر کبھی دور نہیں ہوتا۔
بالی ووڈ میں ایک ایسے ہی اداکار شردھ کپور ہیں جنہوں نے ایشوریا رائے، بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان اور سلمان خان جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا مگر کبھی کامیابی اور شہرت نہ مل سکی۔