آڈیولیک کیس، علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے کیس کی سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی


ویب ڈیسک December 17, 2024
پشاور میں پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا—فائل/فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امن گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سے متعلق درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی۔ علی امین گنڈا پور اور اسد فاروق عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

ملزمان کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں