جب تک حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈائیلاگ نہیں ہوگا سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی حکومت کو بتائے کہ یہ کمیٹی ہے اور ہم سیاسی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور


ویب ڈیسک December 17, 2024

اسلام آباد:

ویراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب تک حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈائیلاگ نہیں ہوگا یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم یہ بات اس وقت بھی کہتے تھے جب کہا گیا چھوڑیں گے نہیں، کہا گیا کمیٹی بنائی ہے جس کا دل چاہے بات کر لے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو پیغام دینے کے لیے بتائے کہ یہ کمیٹی ہے اور ہم سیاسی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ہم بھی اس کے لیے کوشش کریں گے اور مجھے امید ہے کہ اس کا کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور نکلے گا۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پانچ چھ ہفتے قبل وزیر اعظم ایوان میں آئے تو اپوزیشن سے ہاتھ ملایا اور کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اس کے بعد عمر ایوب نے جو جواب دیا وہ شیر افضل مروت کو معلوم ہوگا۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ 25 نومبر کی رات بھی مذاکرات کے لیے جیل میں رسائی دی گئی لیکن اس وقت بھی نہیں تسلیم کیا گیا، جن کی بھی جان گئی دونوں طرف سے افسوس ہونا چاہیے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے