آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کے اظہار سے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کپتان روہت شرما نے ڈگ آؤٹ کے نزدیک اپنے گلوز پھینک دیے تھے، جس پر ریٹائرمنٹ کی باز گشت سنائی دینے لگی۔
آج روہت شرما پہلی اننگز میں محض 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ وہ اس سیریز کے دوران اب تک بڑا اسکور نہیں بنا سکے ہیں۔
مزید پڑھیں: کوہلی کینگروز کیخلاف وکٹ گنوا کر تنقید کی زد میں آگئے
روہت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ میں حالیہ خراب کارکردگی کے باعث ان پر سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر تنقید کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔