ڈی چوک احتجاج؛ 56 مظاہرین جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پولیس نے شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو پیش کرکے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی


ویب ڈیسک December 17, 2024

اسلام آباد:

ڈی چوک احتجاج کے 56 ملزمان کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پولیس نے ڈی چوک احتجاج کے معاملے میں گرفتار 57 مظاہرین کو شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد پیش  کیا۔

جج محمد طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیے گئے ملزمان کے حوالے سے مارگلہ پولیس نے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر ملزمان کے وکیل انصر کیانی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

بعد ازاں عدالت نے عدم شناخت پر ایک ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کرتے ہوئے 56 مظاہرین کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر مار گلہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |