ڈی چوک احتجاج؛ 56 مظاہرین جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
ڈی چوک احتجاج کے 56 ملزمان کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پولیس نے ڈی چوک احتجاج کے معاملے میں گرفتار 57 مظاہرین کو شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد پیش کیا۔
جج محمد طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیے گئے ملزمان کے حوالے سے مارگلہ پولیس نے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر ملزمان کے وکیل انصر کیانی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔
بعد ازاں عدالت نے عدم شناخت پر ایک ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کرتے ہوئے 56 مظاہرین کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر مار گلہ پولیس کے حوالے کر دیا۔