پی ٹی آئی نے مصنوعی ذہانت سے اسلام آباد کی سڑک کو خون میں لت پت دکھایا، وزیر اطلاعات

پی ٹی آئی نے اموات کا جھوٹا بیانیہ بنایا، عطا اللہ تارڑ


ویب ڈیسک December 17, 2024

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے مصنوعی ذہانت سے اسلام آباد کی سڑک کو خون میں لت پت دکھایا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اموات کا جھوٹا بیانیہ بنایا۔ اگر یہ سچے ہیں تو ان کے اعداد و شمار کیوں مختلف ہیں۔ اگر ان کا بیانیہ سچ پر مبنی تھا تو پوری پارٹی ایک بات کرتی۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کے استعمال سے اسلام آباد کی پوری سڑک کو خون میں لت پت دکھایا۔ ہم نے خیر سگالی کا پیغام دیا۔ ہماری دانشمندی اورکاوش کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ملتان میں قاسم باغ کے جلسے میں بھگدڑ مچنے سے پی ٹی آئی کے 8 سے 10 کارکن جاں بحق ہوئے۔ کیا یہ ان کے گھر تعزیت کے لیے گئے۔ کنٹینر سے روزانہ گالم گلوچ کی سیاست کی جاتی تھی۔ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی روایت بھی بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے رکھی۔ نواز شریف نے ملک میں ٹرین مارچ بھی کیا، بڑے جلسے بھی کئے لیکن کبھی کسی کو تو کر کے نہیں بلایا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی خان صاحب کہہ کر پکارتے تھے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ انہوں نے رانا ثناء اللہ پر جھوٹا مقدمہ قائم کیا۔ انہوں نے اپنی صفوں میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو بھی نہیں بخشا۔ ہم نے کہیں نہیں جانا ہے۔ شہزاد اکبر یہاں بیٹھا ہوا کرتے تھے۔ اس وقت بھی کہا تھا کہ خان صاحب یہ لوگ بھاگ جائیں گے آج وہ کہاں ہیں؟ ان کی سیاست میں تکبر اور غرور تھا۔ پی ٹی آئی کے دور میں اپوزیشن کو جیلوں میں بھیجا گیا۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے بینچ خالی پڑے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس معیشت پر ہے۔ آج شرح سود 13 فیصد پر آ گئی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر ہو چکے ہیں اور معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔اس ملک کے عام آدمی کا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے اسے حل کرنا ہمارا فرض ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |