کزن سے محبت؛ بھارت میں دلہن نے شادی کے 4 دن بعد ہی شوہر کو قتل کر دیا

دلہن نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر شوہر کو اغوا اور قتل کروایا


ویب ڈیسک December 17, 2024

بھارت میں پائل نامی خاتون نے اپنے کزن کلپیش کے ساتھ مل کر اپنے شوہر بھاویک کو شادی کے چوتھے روز ہی قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست گجرات میں پیش آیا جہاں چار دن کے دلہا کی لاش نے علاقے گاندھی نگر میں کہرام مچادیا تھا۔

قتل کی تفتیش کے دوران پولیس کے سامنے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ قتل کے الزام میں 3 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

گرفتار ملزمان نے بتایا کہ یہ قتل مقتول بھاویک کی اہلیہ پائل نے کروایا ہے کیوں کہ وہ اپنے کزن سے محبت کرتی تھی اور اسی سے شادی کرنا چاہتی تھی۔

ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ بھاویک کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنی اہلیہ پائل کو لینے اس کے والدین کے گھر جا رہا تھا۔

اغوا کاروں نے بھاویک کا گلا گھونٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 

جب بھاویک کافی دیر ہوجانے کے باوجود سسرال نہ پہنچا تو سسر نے اپنے سمدھی کو فون کرکے بتایا کہ ان کا بیٹا ہمارے یہاں نہیں پہنچا۔

پائل نے بھی اعترافِ جرم کرلیا کہ وہ اپنے کزن سے محبت کرتی تھی اور اس کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔

پولیس نے ملزمہ پائل اور اس کے کزن کلپیش کو بھی حراست میں لے لیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں