پاکستان نے صائم ایوب کی شاندار سینچری کی بدولت جنوبی افریقا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1برتری حاصل کرلی۔
پارل میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 240 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 109 رنز کی شاندار باری کھیلی۔ سلمان آغا کی ناٹ آؤٹ 82 رنز کی اننگ نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
بابر اعظم 23، کامران غلام 4، کپتان محمد رضوان 1، عرفان خان 1، عبداللہ شفیق 0اور شاہین شاہ آفریدی 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نسیم شاہ 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیگیسو رباڈا اور اوٹنیل بارٹمین نے 2، 2 جبکہ مارکو جینسن اور تبریز شمسی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز اسکور کیے۔
پروٹیز کی جانب سے اینرک کلاسن 86 رنز بنا کر نمایاں رہے۔رائن رکلٹن 36، کپتان ایڈن مارکرم 35، ٹونی ڈی زورزی 33، کیگیسو رباڈا 11، مارکو جینسن 10، ریسی وین ڈر ڈوسین 8، ٹریسٹن اسٹبز 1 اور انڈئل فیلوکوایو 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اوٹنیل بارٹمین 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے 4، ابرار احمد نے 2 جبکہ صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔