پہلا ون ڈے: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

اینرک کلاسن کے 86 رنز کی بدولت جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک December 17, 2024
(فوٹو: فائل)

جنوبی افریقا نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دے دیا جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پارل میں جاری سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز اسکور کیے۔

پروٹیز کی جانب سے اینرک کلاسن 86 رنز بنا کر نمایاں رہے۔رائن رکلٹن 36، کپتان ایڈن مارکرم 35، ٹونی ڈی زورزی 33، کیگیسو رباڈا 11، مارکو جینسن 10، ریسی وین ڈر ڈوسین 8، ٹریسٹن اسٹبز 1 اور انڈئل فیلوکوایو 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اوٹنیل بارٹمین 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے 4، ابرار احمد نے 2 جبکہ صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |