شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے

سابق کپتان کی سب سے بڑی بیٹی اقصیٰ کے ہاں بیٹی کی پیدائش


ویب ڈیسک December 17, 2024

کراچی:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے۔

شاہد آفریدی کی سب سے بڑی بیٹی اقصیٰ اور داماد نصیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

نواسی کی پیدائش پر شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اپنی بیٹی اقصیٰ اور داماد نصیر کو والدین بننے پر مبارکباد دی۔

سابق کپتان نے لکھا کہ ’’الحمدللہ، اللہ نے اقصیٰ اور نصیر کو خوبصورت آئرہ سے نوازا ہے۔ بیٹیاں اللہ تعالیٰ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘‘۔


یاد رہے کہ اقصیٰ کی نصیر ناصر خان کے ساتھ شادی 30 دسمبر 2022 کو ہوئی تھی، وہ شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیوں میں سب سے بڑی ہیں۔

چند ماہ قبل شاہد آفریدی کی بیٹی انشا اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ہاں بھی 25 اگست 2024 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

شاہین اور انشا آفریدی 3 فروری 2023 کو کراچی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |