مذاکرات کے لیے رابطے انشاء اللہ ہو جائیں گے، بیرسٹر گوہر

 ہم خود سے کوئی کام نہیں کرتے، ہم خان صاحب سے ہدایات لیتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی صحافیوں سے گفتگو


ویب ڈیسک December 17, 2024

اسلام آباد:

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بات تب آگے بڑھے گی جب ہمارے مطالبات پر کھل کر بات ہو، ہمارے شکوے شکایتیں دور کی جائیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کے لیے رابطے انشاء اللہ ہو جائیں گے جس نے رابطہ کرنا ہے وہ رابطہ کرلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بات تب آگے بڑھے گی جب ہمارے مطالبات پر کھل کر بات ہو، ہمارے شکوے شکایتیں دور کی جائیں۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ ہم خود سے کوئی کام نہیں کرتے، ہم خان صاحب سے ہدایات لیتے ہیں، اور ان ہدایات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب باس ہیں وہ آرڈر کرتے ہیں، یہی ہماری پالیسی ہے اور یہی پی ٹی آئی کی پالیسی ہے، کسی کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ وہ بانی ہی ٹی آئی کو ڈکٹیٹ کرے

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہی کمیٹی بنائی اور کمیٹی کو مینڈیٹ دیا، اگر اس میں پیشرفت ہوجاتی ہے تو بہت اچھی بات ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی تلاش کرنا ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں