برطانیہ؛ سارہ شریف قتل کیس میں والد اور سوتیلی والدہ کو عمر قید

معصوم بچی سارہ شریف کی لاش اگست میں اس کے بیڈ روم سے ملی تھی


ویب ڈیسک December 17, 2024

برطانیہ میں معصوم بچی سارہ شریف قتل کیس میں والد عرفان شریف کو کم سے کم 40 اور سوتیلی والدہ بینش بتول کو 33 سال قید کاٹنی ہوگی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سارہ شریف قتل کیس میں اولڈ بیلی کراؤن کورٹ نے والد اور سوتیلی ماں کو مجرم قرار دیے جانے کے بعد آج سزا سنا دی گئی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 43 سالہ والد اور 30 سالہ والدہ عمر قید کی کم سے کم مدت بالترتیب 40 اور 33 سال کاٹنے کے بعد بھی مرتے دم تک لائسنس پر زیر نگرانی رہیں گے اور خلاف ورزی پر دوبارہ جیل جانا ہوگا۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا کا کم سے کم وقت ختم ہونے کے بعد بھی رہائی کی گارنٹی نہیں، اس کا فیصلہ پیرول کرے گا۔

عدالت نے سارہ شریف کے چچا 29 سالہ فیصل ملک کو جرم چھپانے، خاموش رہنے اور معاونت پر 16 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سارہ شریف کی لاش اس کے بیڈ روم سے 10 اگست کو ملی تھی جب کہ اس کے والد عرفان شریف، سوتیلی ماں بینش بتول اور چچا پاکستان فرار ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں