عائشہ آفریدی نے شاہد آفریدی سے تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ہمارے خاندان میں شوبز کا کوئی رواج نہیں، مجھے شوبز میں آنے کے لیے گھر والوں کو منانے میں بہت دقت ہوئی، اداکارہ


ویب ڈیسک December 17, 2024

پاکستانی اداکارہ عائشہ آفریدی نے حالیہ انٹرویو میں سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے کسی بھی قسم کے تعلق کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

ایک مقامی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران میزبان ایاز سموں نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ شاہد آفریدی کی رشتے دار ہیں؟ اس پر عائشہ نے کہا: "میرا شاہد آفریدی سے کوئی تعلق نہیں، لوگ مجھ سے بار بار یہ سوال کرتے ہیں، لیکن میں یہی جواب دیتی ہوں کہ میں عائشہ آفریدی ہوں اور میرا ان سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔"

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کا تعلق ایک پٹھان خاندان سے ہے، اور شوبز میں قدم رکھنے کے لیے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

عائشہ کا کہنا تھا کہ "ہمارے خاندان میں شوبز کا کوئی رواج نہیں، مجھے شوبز میں آنے کے لیے گھر والوں کو منانے میں بہت دقت ہوئی۔"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک اداکارہ ہونے کے باوجود اپنے خاندان میں زیادہ اہمیت نہیں رکھتیں اور یہ ان کی روایتی پٹھان فیملی کی عکاسی کرتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں