ترکیہ کی زیر قیادت منعقد ہونے والی ملٹی نیشنل اینٹی سب میرین وارفیئر مشق ’ماوی بلینہ‘ میں پاک بحریہ نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اس ملٹی نیشنل مشق میں 30 سے زائد بحری جہازوں، آبدوزوں، ہوائی جہازوں، ہیلی کاپٹرز اور یو اے ویز نے حصہ لیا۔
مشق مشرقی بحیرہ روم میں منعقد کی گئی جس کا مقصد سب میرین آپریشنز اور اینٹی سب میرین وارفیئر کے طریقہ کار میں مہارت حاصل کرنا تھا اس مشق میں ترکیہ کی افواج کے علاؤہ نیٹو، امریکا، پاکستان، یونان اور آذربائجان کی بحری افواج اور اسپیشل آپریشن فورسز نے بھی شرکت کی۔
ملٹی نیشنل اینٹی سب میرین وارفیئر مشق ماوی بلینہ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی 29ویں اینٹی سب میرین میرینائزڈ اے ٹی آر اسکواڈرن نے کی ہے۔
پاک بحریہ کی مشق ماوی بلینہ میں باقاعدگی سے شرکت ترکیہ اور پاکستان کے بحری افواج کے مابین مضبوط تعلقات کے عزم کا مظہر ہے ایسی مشترکہ مشقیں خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔