پشاور:
تحریک انصاف سوشل میڈیا شانگلہ کے ہیڈ امام الحق اپنے ساتھی حق نواز خان سمیت مانسہرہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور، پی ٹی آئی رہنما الحاج سید فرین خان، شوکت یوسفزئی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے امام الحق کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی تعزیت کی ہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ شانگلہ اس کے آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی ہے۔