بھارت؛ پیشہ ور گداگروں کو بھیک دینے والوں کی ایف آئی آر کاٹی جائے گی

یہ قدم بھارتی شہر اندور کو گداگروں سے پاک بنانے کے لیے اُٹھایا گیا


ویب ڈیسک December 17, 2024

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت نے انسداد گداگری مہم کے دوران حیران کن قانونی اقدام اُٹھایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف مہم زور و شور سے جاری ہے۔

شہری انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ شہر میں پیشہ ور گداگروں کو بھیک دینے والوں پر بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اس قانون کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا جس کے تحت گداگروں کو بھیک دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔

ڈسٹرکٹ کلکٹر نے بتایا کہ اندور میں بھیک مانگنے پر پابندی عائد کرنے کا مقصد شہر کو صاف ستھرا، وقار کو بحال اور ٹریفک کو منظم رکھنا ہے۔

کلکٹر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اندور کو گداگروں کے نیٹ ورک سے پاک کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں جب تک آپ انھیں بھیک دیتے رہیں گے گداگری ختم نہیں ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |