بھارت؛ پیشہ ور گداگروں کو بھیک دینے والوں کی ایف آئی آر کاٹی جائے گی
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت نے انسداد گداگری مہم کے دوران حیران کن قانونی اقدام اُٹھایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف مہم زور و شور سے جاری ہے۔
شہری انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ شہر میں پیشہ ور گداگروں کو بھیک دینے والوں پر بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔
اس قانون کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا جس کے تحت گداگروں کو بھیک دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔
ڈسٹرکٹ کلکٹر نے بتایا کہ اندور میں بھیک مانگنے پر پابندی عائد کرنے کا مقصد شہر کو صاف ستھرا، وقار کو بحال اور ٹریفک کو منظم رکھنا ہے۔
کلکٹر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اندور کو گداگروں کے نیٹ ورک سے پاک کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں جب تک آپ انھیں بھیک دیتے رہیں گے گداگری ختم نہیں ہوگی۔