NEW DELH:
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے مذہبی رسومات کی ادائیگی اور مقدس مقامات کی یاترا کے لیے 84 بھارتی شہریوں کو ویزا جاری کردیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن نیودہلی کے ترجمان کے مطابق بھارتی ہندویاتریوں کو 19 سے 25 دسمبر تک 7 دنوں کا ویزا جاری کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی ہندویاتری ضلع چکوال میں واقعہ شری کٹاس راج مندر میں پوجا پاٹ اور یاترا کریں گے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے یاتریوں کے لیے روحانی طور پر فائدہ مند یاترا اور ایک بھرپور سفر کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔
بھارتی ہندویاتری 19 دسمبر بروز جمعرات واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے ان کا استقبال کیا جائے گا۔