کراچی میں پولیس چوکی کے پیچھے ڈکیتوں کی پُرسکون واردات، باپردہ خاتون کا نقاب بھی اتروادیا

ملیر سعود آباد میں پولیس چوکی کے پیچھے تین مسلح ڈکیتوں نے فیملی کو نقدی، زیوارت اور موبائل سے محروم کردیا


یاسین جبلپوری December 17, 2024

کراچی:

شہر قائد کے علاقے ملیر سعودآباد میں موٹرسائیکل سوار فیملی سے موٹرسائیکل سوار اسٹریٹ کریمنل موبائل فون ، نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈکیتی کی حالیہ واردات سعودآباد پولیس چوکی کے عقب میں ٹی ایم ایچ اسپتال کے قریب رہائشی علاقے میں میں پیش آئی ۔

واردات کی سی سی کیمروں کی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی اور شیرخوار بچی سے دن دہاڑے سرعام لوٹ مار کر رہے ہیں۔

ملزمان موٹرسائیکل سوار فیملی سے نقدی ، زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 ملزمان نے کانوں کی بالی چیک کرنے کے لیے باپردہ خاتون کا نقاب بھی اٹھا کر دیکھا، فوٹیج وائرل ہوتے ہوئے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |