شاہ رخ خان نے فلم "سوَدیس" کے ناکام ہونے کی پیشگوئی کیوں کی؟

سال 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم کو ان کے کیریئر کی بہترین پرفارمنسز میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے


ویب ڈیسک December 17, 2024

سال 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم سوَدیس میں شاہ رخ خان نے موہن بھاگورا کا کردار ادا کیا، جسے ان کے کیریئر کی بہترین پرفارمنسز میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ 

یہ فلم بھارت کی جڑوں سے جُڑنے اور دیہی زندگی کی حقیقی تصویر پیش کرتی ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان نے پہلے ہی اس فلم کی تجارتی ناکامی کی پیشگوئی کر دی تھی۔

ایک پرانے انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا تھا: "میں نے ڈائریکٹر اشوتوش گواریکر کو بتایا تھا کہ یہ فلم کمرشل طور پر کامیاب نہیں ہوگی، لیکن اس کی نیت بہت نیک تھی۔"

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ انہیں اپنے کام سے محبت ہے اور وہ فلموں کی کامیابی یا ناکامی سے زیادہ فلم بنانے کے عمل کو اہمیت دیتے ہیں۔ "سوَدیس" کی ناکامی کے باوجود، یہ فلم اپنے مضبوط پیغام اور شاہ رخ خان کی منفرد اداکاری کے باعث ایک یادگار بن گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |