نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ جنگ بندی کا امکان ختم ہوگیا

اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے وضاحت کردی، جنگ بندی کا کوئی فیصلہ یا اس پر کوئی غور نہیں ہوا


ویب ڈیسک December 17, 2024
یروشلم میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھیں گے، نیتن یاہو فوٹو: فائل

یروشلم: اسرائیل نے وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی کیلیے مصر روانہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی جس کے بعد جنگ بندی کا امکان ختم ہوگیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کیلئے روانہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو مصر نہیں جارہے اور نہ ہی جنگ بندی کے حوالے سے کوئی غور کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں مصدقہ ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ غزہ جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم مصر جائیں گے اور وہاں پر دونوں فریق جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کریں گے جس میں اتفاق ہونے کا امکان ہے۔

رائٹرز کو ذرائع نے بتایا تھا کہ جنگ بندی معاہدے پر نیتن یاہو دستخط کریں گے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |