یونیورسٹی میں لڑکی کا لباس پہن کر رقص کرنے والے طالب علم کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے نوٹس لے کر منتظمین اور طالب علم کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی


نمائندہ خصوصی December 17, 2024
فوٹو فائل

پشاور:

گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے حالیہ تقریب میں پیش آئے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوث طالب علم اور دیگر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گومل یونیورسٹی میں ICIT پروگرام کے دوران ایک طالب علم نے خاتون کے لباس میں ڈانس کیا، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے واقعے کو یونیورسٹی کے ڈسپلن رولز کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے طالب علم کو یونیورسٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وائس چانسلر نے پروگرام کے منتظم طلبا کے خلاف بھی کارروائی کا حکم جاری کیا اور ان سے غفلت برتنے والے دو اساتذہ کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ترجمان گومل یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی میں اس طرح کے غیر اخلاقی رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس قسم کی حرکات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔

وائس چانسلر نے واضح کیا کہ گومل یونیورسٹی کا وقار اور نظم و ضبط اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں